سیف علیخان کو کک ماری تو زخمی ہو گئی ٹوئنکل کھنہ

اس کے بعد میں‌نے کسی سے بھی سیٹ پر مذاق نہیں‌کیا
0
61

بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں‌نے سیف علیخان کے ساتھ فلموں میں‌کام کیا بہت اچھا تجربہ رہا. ساتھ ہی انہوں نے ایک واقعہ کا زکر کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کا ایک سین تھا جس میں مجھے سیف علی خان کو کک مارنی ہوتی ہے، اور ہم اس کی پریکٹس کررہے تھے. سیف علی خان اس سین کی بہت زیادہ ریہرسل کررہے تھے اور میں‌بھی کررہی تھی ، مجھے مذاق سوجھا اور میں‌نے کیا کیا کہ میں‌ایکدم سیف کی طرف گئی اور اسکو زور دار کک ماری ، سیف علی خان نے میری کک سے خود کو تیزی سے بچا لیا .

اور میں‌جا کر لگی ایک لوہے کےراڈ میں‌،” جیسے ہی میری ٹانگ لوہے کی راڈ‌میں‌لگی تو میں‌بری طرح سے زخمی ہو گئی” . پہلے توسیف کو لگا کہ میں‌مذاق کر رہی ہوں جب اس نے دیکھا کہ میری ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی ہے تووہ مجھے ہسپتال لیکر گیا. انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں‌نے کسی سے بھی سیٹ پر مذاق نہیں‌کیا. انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے کام کو بہت انجوائے کیا، آج بھی وہ وقت یاد کرتی ہوں تو دل خوش ہوجاتا ہے. وہ بہت خوبصورت دن تھے جو آج بھی یاد کریں تو اچھا لگتا ہے.

شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

Leave a reply