پی آئی اے کے 2 طیارے کابل ایئرپورٹ پر پھنس گئے

0
151

کابل :پی آئی اے کے 2 طیارے کابل ایئرپورٹ پر پھنس گئے،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے 2 طیارے بھی کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود ہیں ، پی آئی اے کا بوئنگ777 طیارہ اور ایک ائیر بس آج صبح اسلام آباد سے کابل پہنچے تھے جن میں سے ایک پرواز اسلام آباد کیلئے اڑان بھرنے کیلئے تیار کھڑی ہے لیکن اسے تاحال پرواز کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ دوپہر 12 بجے سے کابل ائیرپورٹ پر نہ کوئی لینڈنگ ہوئی اور نہ ہی کسی طیارے نے ٹیک آف کیا ،

ادھر کابل سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا ہے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کابل پہنچنے والی ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 243 ایک بج کر 42 منٹ پر کابل پہنچی لیکن تاحال لینڈ نہ کر سکی۔

اُدھر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان کے داخلے کی اطلاعات کے بعد ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو ،

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں ، کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ فعال ہے ، کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں، ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ سفارتخانہ بند نہ کرے ، افغانستان میں تمام پاکستانیوں کو ممکنہ مدد فراہم کی جارہی ہے، افغانستان میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے ، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو ، پاکستان ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال خراب نہ ہو۔ دوسری طرف افغانستان کی سورتحال سے متعلق افغان صدارتی محل میں ہوئے مذاکرات میں معاہدہ طے پا گیا

Leave a reply