کرونا سے ٹریفک وارڈن حماد علی کی موت،شہداء ہمارے محسن ہیں،چیف ٹریفک پولیس افسر

0
25

کرونا سے ٹریفک وارڈن حماد علی کی موت،شہداء ہمارے محسن ہیں،چیف ٹریفک پولیس افسر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا کی تیسری لہر میں مزید شدت آئی ہے

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ٹریفک پولیس وارڈن کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہو گئے ہیں ٹریفک وارڈن حماد علی گزشتہ کچھ دنوں سے کرونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ٹریفک وارڈن حماد علی سول لائن سیکٹر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے حماد علی نے 2 اپریل 2007 کو راولپنڈی ٹریفک وارڈن بھرتی ہوئے تھے اس موقع پر چیف ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس لائن پر ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے شہداء ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے

چیف ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے یہ ملک قائم و دائم ہے ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت کو ہی اپنی عبادت سمجھتی ہے عوام کی خدمت اور ان کی حفاظت ہمارے فرائض میں شامل ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم حماد علی کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں

قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی

Leave a reply