دو امریکی چارٹرڈ طیارے آج پہنچیں گے اسلام آباد ، وجہ کیا؟

دو امریکی چارٹرڈ طیارے آج پہنچیں گے اسلام آباد ، وجہ کیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو خصوصی چارٹرڈ پرواز کی اجازت دے دی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹم جاری کیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 2امریکی چارٹر طیارے آج کراچی اور اسلام آباد پہنچیں گے،طیارے میں امریکی شہریوں سمیت 3 برطانوی سفارت کار بھی روانہ ہوں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی طیارے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی،مسافروں کو رخصت کرنے کےلیے ٹرمینل بلڈنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی.

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے بعد پاکستان سے امریکی سفارتی عملے کے مزید 60 افراد پاکستان سے روانہ ہو گئے تھے،امریکی سفارتی عملے کے افراد خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان سے روانہ ہوئے، امریکہ نے پاکستان میں سفارتی عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا

امریکا نے کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ویزاسیکشن بند کر دیا گیا ہے اور انتہائی کم عملے کو دفتر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزا درخواست گزاروں کو سفارتی سروس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سفارتی اسٹاف اور اہلخانہ کو وطن واپسی کی اجازت دی تھی جس کے بعد عملے کی واپسی کا کام شروع ہوا،امریکی سفارتی عملے کی واپسی کے حوالہ سے پہلی بار 22 مارچ کو سفارتی عملے کا 75 رکنی وفد واپس روانہ ہوا تھا

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے امریکی شہریوں کو واپسی کیلئے دستیاب آپشنز کی اطلاع فراہم کرتے رہیں گے

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک امریکی سفارتکار میں کرونا وائرس کا شبہہ پیدا ہوا تھا جس کے بعد اسے اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفارتخانے منتقل کر دیا گیا تھا

 

Comments are closed.