ہوانا:دو سالہ بچوں کو کورونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ،دنیا بھر میں جس طرح کرونا کیسز میں پھر سے تیزی آنا شروع ہوگئی ہے اس کے بعد بہت سے ملک ہرشہری کوپہلی فرصت میں کورونا ویکیسن لگانے کے لیے تیارہوگئے ہیں‌

دنیا بھر میں اب تو چھوٹی عمر کے بچوں‌کو بھی ویکسین لگانے کا کام شروع ہے مگر کیوبا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 2 سال کے بچوں کو بھی اینٹی کورونا وائرس ویکسین دی جا رہی ہے۔

اس چھوٹے سے ملک نے اس سے قبل 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین دینا شروع کی تھی۔ یہ ویکسین کیوبا میں ہی بنائی گئی ہے۔

کیوبا میں بچوں کو دی جانے والی کورونا ویکسین کو عالمی ادارہ صحت نے منظوری نہیں دی ہے بلکہ ملک میں ہی تیار کی گئی ہے۔ تقریبا 1.12 کروڑ کی آبادی والے اس کیریبین ملک میں حکومت سکول کھولنے سے پہلے تمام بچوں کو ویکسین دینا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ ادھرپاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 98 زندگیاں نگل لیں جبکہ 3316 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52ہزار 314 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 316 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد رہی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 86 ہزار 234 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3270 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92315 ہے۔

Shares: