ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں البم کے ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈ قائم

امریکی پاپ گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ 30 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا کی وبا کے باوجود اپنا آٹھواں میوزک البم ریلیز کرکے سب کو حیران کردیا۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک البم ’فوک لورے‘ کو کورونا کی وبا کے باوجود 24 جولائی کو ریلیز کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے میوزک البم کو ریلیز کرنے سے متعلق مداحوں کو محض 24 گھنٹے قبل ہی بتایا تھا ورنہ عام طور پر گلوکارہ کے میوزک البم سے متعلق ایک سال قبل ہی چہ مگوئیاں شروع ہوجاتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CC–BUtDjav/?igshid=1582i5r1ijumd
گلوکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیے جانے کے بعد ’فوک لورے‘ کو 24 جولائی کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے کئی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس پر پہلے نمبر پر آگیا-

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کا میوزک البم آئی ٹیون میوزک ویب سائٹ پر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جب کہ دیگر ویب سائٹس پر بھی میوزک البم نے نئے ریکارڈز قائم کر دیئے ہیں-

فوربز کی رپورٹ کے مطابق اسپاٹی فائے پر 8 کروڑ بار سنا جانے والا ٹیلر سوئفٹ کا میوزک البم اتنی بڑی تعداد میں گلوکارہ کا سنا جانے والا پہلا البم بھی بن گیا جب کہ ان کے البم نے 2020 کا سب سے زیادہ سنے جانے والے میوزک البم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

ٹیلر سوئفٹ کے میوزک البم کی تعریفیں اس لیےبھی کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے تمام گانوں کو کورونا کی وبا کے دنوں میں لاک ڈاؤن میں تیار کیا اور اسے وبا کے دنوں میں ہی ریلیز کردیا۔
https://www.instagram.com/p/CDAsU8BDzLt/?igshid=nbr4odpnegk5
مذکورہ البم میں گلوکارہ کے 16 گانے شامل ہیں اور البم کو متعدد میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس سمیت ان کی اپنی ویب سائٹ پر بھی ریلیز کیا گیا جب کہ یوٹیوب پر بھی ان کے گانے ریلیز کئے گئے۔
https://www.instagram.com/p/CC–mL3jpx3/?igshid=195ts1rkh0nf0
آٹھویں البم کے تمام گانے ٹیلر سوئفٹ نے دیگر نغمہ نگاروں کے ساتھ مل کر لکھے ہیں جب کہ ان کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی ہے اور اسے لیبل کمپنی ‘ری پبلک‘ کے تحت ریلیز کیا گیا۔

Comments are closed.