ایک طرف کورونا سےتباہی تودوسری طرف سمندری طوفان ’تاؤ تے‘بھارتی ساحلوں پرتباہی پھیلا دی،33 افراد ہلاک

0
43

ممبئی:ایک طرف کورونا سےتباہی تودوسری طرف سمندری طوفان ’تاؤ تے‘بھارتی ساحلوں پرتباہی پھیلا دی،33 افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں سمندری طوفان تاؤتے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=7VH_fHoOzWo

ذرائع کے مطابق بھارت کو 30 سال کے بدترین سمندری طوفان کا سامنا ہے، 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا طاقتور طوفان ’تاؤتے‘ بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرایا تو سمندر میں 10 فٹ اونچی لہریں پیدا ہوئیں اور بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جب کہ مختلف حادثات میں 33افراد ہلاک ہوگئے اور 100 سے زائد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں اکثریت ماہی گیروں کی ہے جو طوفان کے وقت سمندر میں موجود تھے۔

 

دوسری جانب ممبئی کے سمندر میں 273 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں اکثریت ماہی گیروں کی ہے،بھارتی بحریہ کےدو جہازوں نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران 148 کو بحفاظت نکال لیا۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=ksxOc_Md7uU

ادھر طوفان نے کیرالہ، راجستھان اور ممبئی کے ساحلی علاقوں میں بھی نقصان پہنچایا۔ ان ریاستوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کیرالہ میں 1500 مکانات تباہ ہوگئے جب کہ راجستھان میں درخت جڑ سے اکھڑ کو گھروں پر گرنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

Leave a reply