متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
متحدہ عرب امارات کی سیاسی اور عسکری قیادت نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
باغی ٹی وی : پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم
صدر متحدہ عرب امارات نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا جبکہ اماراتی نائب صدر، وزیراعظم یواےای،دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے مبار کباد دی۔
اس کے علاوہ ولی عہد ابوظبی اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بھی شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے-
بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد
اس سے قبل ترک صدر اور بھارتی وزیارعظم نے بھی وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی تھی-
وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون پر مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔
جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔