یوم یادگار کے موقع پر صدرشیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے-
باغی ٹی وی: ” العربیہ” کے مطابق گزشتہ روز شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے ان ہیروز کا ہمیشہ مقروض رہے گا جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہمارے شہداء کی قربانیاں ان کے بہادری کے کارنامے قوم کی شان وشوکت، استحکام اور روشن مستقبل کی جانب مستحکم پیش قدمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جذبے کے طور مہمیز بخشتے رہیں گے۔
متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ایمریٹس کی گولڈن جوبلی مناتے ہوئے، آئیے سب مل کر وطن کے شہداء کو سلام پیش کریں، جنہوں نے اپنے پاکیزہ خون اور قربانیوں سے، اپنی قوم کے دفاع، خودمختاری کے تحفظ کے لیے روشن باب تحریر کی۔ آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے وہ ہمارے قومی پرچم کو ہر محاذ پر بلند رکھنے کے لیے پر عزم تھے۔
صدر خلیفہ نے کہا کہ ہم اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت شہداء کے بچوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ وفادار رہے گی ہم ایک ایسی قوم ہیں جو قربانی اور بہادری کی اقدار کو سراہتی ہے30 نومبر کا دن عزت افزائی اور وفاداری کا دن ہے جس پر ہماری قوم‘ قیادت اور عوام فخر کے ساتھ قربانیوں کی اقدار اور اپنے شہداء کی بہادری کا اظہار کرتے ہیں۔
یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے اس دن ہمارے مرد اور خواتین ان لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری سرزمین کی خودمختاری کے تحفظ میں اپنی جانیں قربان کردیں عظیم قومیں عزم، قیادت اور بڑی قربانیوں سے بنتی ہیں-
اںہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے سپاہیوں، سیکیورٹی فورسز ،افسروں اور رہنماوں کو سلام پیش کرتے ہیں ہم اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو ملک کے اندر اور باہر قومی فریضے کے تمام شعبوں بشمول ترقی، خدمات، انسانی ہمدردی کے کاموں اور صحت کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔