متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

0
38

ابو ظہبی: ء 2021 ملک کی 50 ویں سنہری سالگرہ کے طور پر منایا جائے گا جس کے لئے متحدہ عرب امارات نے قومی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری رکھی ہوئیں ہیں اور شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات میں ہر سال 2 دسمبر کو قومی دن بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے اور شہریوں کیلئے اسپیشل پیکجز بھی متعارف کروائے جاتے ہیں اس سال بھی قومی دن کے موقع پر شہریوں کو مختلف سہولیات دی جا رہی ہیں تاکہ شہری قومی دن کا جشن اور چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں-

ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں قومی دن کے موقع پر یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک تعطیلات ہون گی 4 دسمبر سے ملازمین دوبارہ آفس آئیں گے۔

دوسری جانب اماراتی ایئرلائنز نے شہریوں کیلئے چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا بھی بہترین موقع فراہم کر دیا ہے جس کے تحت بیرون ملک جانے کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں مسافروں کو دو طرفہ ٹکٹ، ناشتہ، 3 رات تک ہوٹل میں قیام دیا جائے گا۔

ایئرعربیہ نے اعلان کیا ہے کہ چھٹیوں میں 11 مقامات کیلئے کرایوں میں کمی سے متعلق پیکیج متعارف کرائے ہیں جن کی شروعات کرغزستان کے دارالحکومت بشکک سے کی جا رہی ہیں جہاں کا کرایہ ایک ہزار 249 درہم فی مسافر رکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے شہری اب اپنی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے زریعے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرسکتے ہیں، ابوظہبی پولیس نے گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس گزشتہ ماہ جاری کردیں تھیں-

نمبر پلیٹس پر متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے 50 درج کیا گیا ہےرہائشی نئی نمبر پلیٹس ڈرائیور اینڈ لائسنسنگ ڈائریکٹوریٹ کے تمام سروس سینٹرز سے خرید سکتے ہیں۔

"بارباڈوس” ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر نجی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب متحدی عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان نے 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کے جرمانے اور قرضے بھی ادا کئے جائیں گے رپورٹس کے مطابق جن قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے ان کی شرائط یا جرائم کی تفصیلات کے حوالے سے مزید کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں-

متحدہ عرب امارات کے رہنما قومی دن اور عید الاضحیٰ کے مجرموں کو باقاعدگی سے معاف کرتے ہیں شیخ خلیفہ رہا ہونے والے قیدیوں پر عائد مالی جرمانے ادا کریں گے جبکہ ان کی بقیہ مدت معاف کر دی جائے گی شیخ خلیفہ کی جانب سے یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی انسانیت نوازی اور درگزر و معاف کر دی نے کی اقدار کو فروغ دینے کے لئے ہے-

واضح رہے کہ 2 دسمبر ء 1971 کو یو اے ای حکام نے متحدہ عرب امارات بنانے کے لیے ایک اتحاد کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے ذریعے الگ الگ ریاستوں کو ایک ترقی پسند قوم میں تبدیل کیا۔

لیکسن گروپ اور ائیرعربیہ کی نئی ائیر لائن کا پاکستان میں آغاز آئندہ سال کی دوسری…

اس قومی دن کو شہر بھر میں بہت شاندار طریقے سے منایا جاتا ہے۔ جشن منانے کے لئے ملک کے ہر کونے کو متحدہ عرب امارات کے جھنڈے سے سجاتے ہیں شاپنگ مال ، فلک بوس عمارتں ، ساحلوں اور پارکیں سرخ ، سفید ، سبز اور سیاہ رنگ سے مزین اور شاندار انداز میں سجے ہوئے دیکھیں ثقافتی سرگرمیوں ، بیرونی تفریح اور براہ راست تقریبات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز خریداری، خصوصی رعایتیں ، ریفل انعامات اور بہت سے فائدے اٹھائیں۔

لفظ ’ویکسین‘ سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار

Leave a reply