متحدہ عرب امارات نے اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چار ممالک پر پابندی عائد کر دی۔

باغی ٹی وی :عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرزایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائجیریا سے آنے والی تمام قسم کی فلائٹس آپریشن کو 25 دسمبر سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

اس کے علاوہ ان ممالک میں 14 روز سے زائد رہنے والے غیر ملکیوں پر یو اے ای آنے پر پابندی ہو گی تاہم متحدہ عرب امارات کے شہری، قریبی رشتہ دار، سفارتی مشن، سرکاری وفود اور گولڈن ریزیڈنس ہولڈرز کو اس فیصلے سے خارج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا ہےاسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔

ادھر اومی کرون کا خدشہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کی سختی سے چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے سی اے اے کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہو گئی ہیں برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، برطانیہ سے پاکستان آنے مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا ،سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جارہے ہیں-

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 95 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے –

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

Shares: