ہمارے سینے میں بہت راز ہیں مگر قوم کے مفاد میں اُگل نہیں سکتے،جاوید لطیف

0
32
javede

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچتھر سالوں میں ہم بات سنتے آئے ہیں باہر سے مداخلت ہو رہی ہے،آج ملک دشمن قوتیں کھل کر سامنے آ گئی ہیں،

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں میں لوگ سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں وہ آج پوشیدہ نہیں ہے، دنیا کے طاقتور ملک سے اتنی بھاری تعداد میں خطوط لکھا گیا، کیا بھٹو کو ہٹا کر مارشل لاء لگایا تو کیا پاکستان مخالف قوتوں کے خطوط آئے، دنیا بھر کے مالیاتی ادارے کیا پاکستان سے سیاست نہیں کررہے ،کڑی شرائط پر معاہدات کی باتیں ہوتی ہیں تاکہ قوم کو ریلیف نہ دیا جائے اس کا فائدہ کس کو ہے، ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگوں کے فیصلے جو آ رہے ہیں کیا دہشت گردوں کے اقدامات پر قاضی اپنے ملک کے خلاف فیصلے دیتے جس طرح آج آ رہے ہیں ،اداروں میں بیٹھے لوگ سیاست کروارہے ہیں اس طرح کے2017ء میں بھی آر ٹی ایس بند ہونے سے خط آنا چاہئیے تھا،ہمارے سینے میں بہت راز ہیں مگر قوم کے مفاد میں اُگل نہیں سکتے

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر آپ مذہبی ٹچ دینے والوں کو چھوڑ دیں گے تو دفاعی تنصیبات پر حملہ ہونا ہی تھا کیا افسوس اور مذمت سے ریاست کے دفاع کا جو مذاق اڑا ہے وہ واپس آئے گا پاکستان میں انتشار کا جو بیج بویا گیا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ ملکی معیشت سے کھیلنے والوں کو معاف کر دیا جائے 2017 میں تو امریکہ سے کوئی خطوط نہیں آیا 2014 میں پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ توہین مسجد نبوی کے مقام پہ ریاستی اداروں کی جانب سے اسطرح کا ردعمل آتا تو پاکستان میں 9مئی جیسا واقعہ کرنے کی کسی میں ہمت نا ہوتی

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Leave a reply