افغانستان :غزنی میں فوجی ہیلی کاپٹرتباہ:دیگرصوبوں میں افغان کٹھ پتلیوں کی شامت آگئی
غزنی :افغانستان :غزنی میں فوجی ہیلی کاپٹرتباہ:دیگرصوبوں میں افغان کٹھ پتلیوں کی شامت آگئی ،اطلاعات کے مطابق افغان صوبے غزنی میں افغان مجاہدین نے ایک فوجی ہیلی کاپٹرمارگرایا ہے ،
ذرائع کے مطابق کٹھ پتلی فوجوں کے ہیلی کاپٹر، مراکز ، چوکیوں اور کاروان کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی ،ننگرہار، قندوز ،بغلان، بدخشان، جوزجان،بامیان، فاریاب، ہرات اور ہلمند صوبوں میں نشانہ بنایا۔
غزنی میں افغان مجاہدین نے فوجی ہیلی کاپٹرمارگرایا pic.twitter.com/Bh6Gbe45Zb
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 17, 2021
تفصیل کے مطابق بدھ کے روز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے یونٹ کے علاقے فوجی کیمپ میں کابل انتظامیہ کو ایسے وقت میں مجاہدین نے نشانہ بنایا،جب وہ لینڈنگ کررہا تھا، جس سے ہیلی کاپٹر تباہ اور اس میں سوار عملہ سمیت تمام اہلکار ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے امام صاحب روڈ پر واقع پولیس اکیڈمی ، فوجی کیمپ اور تین چوکیوں پر مجاہدین نے وسیع حملہ کیا، جو بدھ کے روز شام تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دو چوکیاں فتح، دو ٹینک تباہ، 12 اہلکار ہلاک، کمانڈر سمیت 19 زخمی اور کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ مجاہدین نے تحویل میں لے لیا۔
د