کرونا وائرس سے برطانیہ میں 4 لاکھ سے زائد شہریوں کی موت :‌خطرے کی گھنٹیاں بج گیئں‌

لندن: کرونا وائرس سے برطانیہ میں 4 لاکھ سے زائد شہریوں کی موت : طبی ماہرین نے خبردار کردیا ،اطلاعات کےمطابق برطانیہ کے طبی ماہرین نے ملک بھر میں کرونا وائرس بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا، جس کی وجہ سے چار لاکھ شہریوں کی اموات کا امکان ہے۔

برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے کیسز کو دیکھتے ہوئے طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ کی مجموعی آباد کا 60 فیصد حصہ کرونا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے ایک فیصد کی موت کا امکان ہے، یہ تعداد تقریباً چار لاکھ کے قریب بنتی ہے۔

برطانیہ سے بڑی خطرناک خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں ، برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں این ایچ ایس اسٹاف کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ ہی روک تھام کے حوالے سے کوئی خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے ہیلتھ ماٹ ہن کاک کا کہنا تھا کہ برطانیہ کرونا وائرس کی ویکسین کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر چالیس ملین پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے تا کہ اس جان لیوا وائرس کی روک تھام کی جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام میں وائرس کی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ملک میں تاحال کوئی خاص مہم شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کرونا کا برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 8 کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ایک خاتون کا علاج بدستور جاری ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کرچکی جبکہ آج شام تک 80 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ چین کے علاوہ فلپائن، جاپان اور ہانگ کانگ اور فرانس میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکتیں بھی سامنے آچکی ہے۔

Comments are closed.