برطانیہ کا ایوی ایشن سیکیورٹی اسکرینرز کیلئے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ

0
131
caa

پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

برطانیہ کا پی سی اے اے کو ایوی ایشن سیکیورٹی اسکرینرز کے لئے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ،اس حوالے سے اسلام اباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مختصر تقریب ہوئی،محمد عبدالغفار فرسٹ سیکرٹری ایوی ایشن یو کے ہائی کمیشن اسلام آباد نے کمپیوٹرز ایئر کموڈور ریٹائرڈ شاہد قادر ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے کئے،اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی سمیت ایوی ایشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معززین موجود تھے،

کمپیوٹر پر مبنی تھریٹ امیج ریکگنیشن ٹریننگ پروگرام اور اس کے ہارڈ ویئر کی دستیابی ‘آئیکیو’ شرائط کے عین مطابق ہے، فرسٹ سیکرٹری ایویشن یو کے ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ (یو کے ڈی ایف ٹی) ایویشن سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان سول ایویشن کی کوششوں میں تعاون کرتا رہے گا، حال ہی میں مکمل ہونے والے ‘آئیکیو’ فل سکیل آڈٹ میں شاندار کارکردگی پر پی سی اے اےکو مبارکباد پیش کرتے ہیں،کمپیوٹر پر مبنی سسٹم کے ذریعے ایئر لائنز، ASF، کارگو وغیرہ سمیت ایوی ایشن انڈسٹری کے اسکرینرز کی چیکنگ اور جانچ پڑتال کی جاسکے گی،سسٹم متعارف ہونے کے بعد پاکستان صف اول کی ایویشن سیکیورٹی فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا،مستقبل قریب میں (یو کے ڈی ایف ٹی) کا ادارہ پاکستان میں ایویشن سیکیورٹی انسپکٹرز کی ٹریننگ اور تربیت کا اہتمام کرے گا،کمپیوٹر پر مبنی سیکیورٹی اسکرینرز کی چیکنگ اور تربیتی پروگرام کی فراہمی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت کو اجاگر کرتا ہے۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

جعلی پائلٹ لائسنس بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 15دن کا الٹی میٹم

دیو آنند پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندو پائلٹ بن گئے

سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈی جی سول ایوی ایشن پر برہم ہو گئے،

Leave a reply