یوکرینی فضائیہ کا کارگو طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک دو افراد زخمی

کیف: یوکرین کی فضائیہ کا ایک اےاین-26 انتونوو کارگو طیارہ جنوب مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا-

باغی ٹی وی : المی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین فضائیہ کا تکنیکی پرواز پر مامور کارگو طیارہ پاور لائن سے ٹکرا کر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔


زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی حادثے میں پائلٹ ہلاک اور عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے۔ جس علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہاں جزوی طور پر روسی مسلح افواج کا قبضہ ہے۔

روس کا بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

تاہم روسی فوج نے طیارے کو گرانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ طیارہ پاور لائن سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 فروری کو بھی یوکرینی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

یوکرین کی مدد کے لیے ڈرون سمیت دیگر فوجی امداد میدان جنگ میں پہنچ گئی ہے،پینٹاگون

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کے لیے فوجی امداد کے نئے پیکج کے اعلان کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے اس کے مندرجات کی ایک فہرست شائع کی ہے-

جان کیری کے نام ایک سرکاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیے منظور کردہ فوجی امداد میں 155 ملی میٹرکی ہواِٹزر 72 ہاؤٹزر توپیں شامل ہیں جب کہ توپ کے 144,000 گولے،155 ملی میٹرہواِٹزرتوپوں کو کھینچنے کے لیے72 ٹیکٹیکل گاڑیاں یوکرین کو بھیجے جائیں گی اس کے علاوہ 121 "گھوسٹ” ٹیکٹیکل ڈرون بغیرانسان فضائی نظام اور فیلڈ آلات اور فاضل پرزہ جات تک بھی کیف کو دیئے جا رہے ہیں۔

جمعہ کی صبح جاری بیان میں امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے انکشاف کیا کہ ا”سپرٹ آف دی فینکس” ڈرون یوکرینیوں کی درخواست پر امریکی افواج نے تیار کیے ہیں یہ ڈرون صرف چند ہفتوں میں تیار کیے گئے تھے یہ خودکش ڈرون ہیں جو اپنے اہداف پر پھٹتے ہیں۔یہ سوئچ بلیڈ ڈرون کی طرح ایک ہتھیار ہے-

برطانیہ کا یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائل فراہم کرنے پرغور

انہوں نےانکشاف کیا کہ یوکرین نے نئی ہاؤٹزر بندوقیں 5 آرٹلری بٹالین (72 بندوقیں اور 144,000 راؤنڈز)بھی حاصل کیے ہیں امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ امداد 24 گھنٹوں میں میدان جنگ تک پہنچنا شروع ہو جائے گی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی امداد میں 150 ہووٹزر، بکتر بند گاڑیاں اور ریڈار شامل ہیں۔

امریکی حکام نے تصدیق کی کہ یہ ہتھیار یوکرینیوں کے حوالے کیے جا رہے ہیں اور وہ انہیں ٹھکانے لگا رہے ہیں۔

ایک سینیر امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی اسٹنگر میزائلوں میں ٹریکنگ ڈیوائسز نہیں ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ یوکرائنی افواج کے ہاتھ میں ہیں نہ کہ کسی تیسرے فریق کے ہاتھ میں یا دہشت گردوں کے ہاتھ میں ہیں اب یوکرین کے پاس روسی افواج کے مقابلے میدان جنگ میں زیادہ ہتھیار ہیں۔

امریکی اہلکار نے کہا کہ روسی افواج کے پاس اب یوکرین کی سرزمین پر 85 جنگی بٹالین کام کر رہی ہیں اور روسیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 نئی بٹالین میدان جنگ میں متعارف کروائی ہیں روسی افواج نے آپریشن کے آغاز سے اب تک 1,670 میزائل داغے ہیں جن میں سے کچھ بحیرہ اسود سے آئے۔

روس کا یوکرینی شہر لیووف پر میزائل حملہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

قبل ازیں جمعرات کوامریکی صدرجو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی نئی فوجی امداد دینے کااعلان کیا ہے جبکہ روس کے اپنے پڑوسی ملک پر حملے کے خاتمے کے فوری طور پرکوئی آثار نظرنہیں آتے ہیں۔

بائیڈن نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو ایک طویل عرصے تک اسلحہ مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےامریکی صدرنےروسی حملے کا شکار یوکرین کو 50 کروڑ ڈالر کی اقتصادی امداد دینے کا بھی وعدہ کیا ہے لیکن انھوں نے خبردار کیا کہ یوکرین کے لیے امداد، جسے کانگریس میں دونوں جماعتوں کے اراکین نے منظور کیا تھا،’’قریباً ختم‘‘ ہوچکی ہے۔انھوں نے کانگریس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مزید امداد کی منظوری بھی دے دے گی۔

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی نے کہا کہ اس سے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کے لیے امریکاکی فوجی امداد کی مجموعی مالیت 4 ارب ڈالر سے متجاوز ہوگئی ہے کربی نے بتایا کہ 24 فروری کو روس کے بلا اشتعال حملے کے آغاز سے اب تک یوکرین کوقریباً 3.4 ارب ڈالر کی امداد مہیا کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں۔

دریں اثناء وزیرخارجہ انٹونی بلیکن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا یوکرین کو وہ اسلحہ مہیّا کرتا رہے گا جو اس کی افواج اپنے دفاع کے لیے زمین پرمؤثرطریقے سے استعمال کرسکتی ہیں یا کررہی ہیں۔

یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے پر روس کی امریکہ اور نیٹو کو دھمکی

Comments are closed.