یوکرین، 24سالہ طالب علم نے فوجی ٹریننگ سے بچنے کے لیے کیا حرکت کی؟

0
48

یوکرین کے ایک 24 سالہ طالب علم نے فوجی ٹریننگ کی لازمی شرط سے بچنے کے لئے 81 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

یوکرین کے صدر نے عالمی دنیا کے قائدین کی مزاحیہ واٹس ایپ گفتگو شیئر کردی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یوکرین میں 24 سالہ طالبعلم الیگزینڈرنے خاندانی مخالفت اور تنقید کے باوجود اپنے دوست کی 81 سالہ دادی سے شادی کرلی۔ اس شادی کا مقصد طالب علم کو ایک سال کی لازمی فوجی ٹریننگ سے بچنا تھا۔

واضح رہے کہ 24 سالہ الیگزینڈر کو ایک خط موصول ہوا۔ خط میںالیگزینڈر کو ایک سالہ فوجی کورس میں شرکت کے لیے نزدیکی آرمی کیمپ میں جا کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔طالب علم کورس میں حصہ نہیں لینا چاہتا تھا۔ اس لیے اس نے اس سے بچنے کے لیے ایک ایسے قانون کا سہارا لیا جس کے مطابق کوئی بھی شخص اپنی بیمار بیوی کی تیمارداری کے لیے گھر رہ سکتا ہے۔

ایران : 22 سالہ مرد کی 9 سالہ بچی سے شادی …

24سالہ الیگزینڈر نے دوست کی 81 سالہ دادی سے شادی کرکے ٹریننگ سے بچنے کا بہانہ تیار کرلیا۔ یاد رہے کہ یوکرین میں 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کے لیے ایک سالہ فوجی کورس میں شمولیت لازمی ہے۔

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

Leave a reply