کرکٹ میں بہتری کےلئےسکول اورکلب کی سطح پرزیادہ مقابلےہونے چاہئیں،عمراکمل کاعمدہ ترین مشورہ

0
38

لاہور:پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے سکول اور کلب کی سطح پر زیادہ مقابلے ہونے چاہئیں۔ جتنا زیادہ نچلے درجے پراس کھیل کوفروغ ملے گا اس قدر نئے ستارے ابھرکرسامنے آئیں‌گے ، سٹار بلے باز کاکہناہے کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیممیں واپس آؤں گا۔

باغی ٹی وی کےمطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپراور سٹاربلے باز عمر اکمل نے لاہورمیں ایک میچ میں شاندار کامیابی کے بعد کیا ،قائد اعظم ٹرافی فائنل میں شاندار ڈبل سنچری سکور کرکے سینٹرل پنجاب کو کامیابی دلانے والے عمر اکمل لاہور پہنچتے ہی کلب کرکٹ کھیلنے کے لئے میدان میں پہنچ گئے ۔

باغی ٹی وی کے مطابق سٹار بلے باز نے لاہور چیلنج کپ میں مغل پورہ سپورٹس کلب کے خلاف میچ میں اپنی کلب کی ٹیم کی قیادت کی ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے سکول اور کلب کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کي ضرورت ہے

عمر اکمل نے پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور پی سی بی حکام کو مبارک باد دی اور کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

عمر اکمل نے اپنی بہترین کارکردگی کا کریڈٹ سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر کو دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آؤں۔

Leave a reply