امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا،والد نور مقدم
امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا،والد نور مقدم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
نور مقدم کے والد کو عدالت سے انصاف کی امید ہے،نور مقدم قتل کیس میں مقتولہ کے والد شوکت مقدم کیس کا فیصلہ سننے کے لیے اسلام آباد کچہری میں موجود ہیں نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا ہے کہ امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا،امید ہے قانون کی بالا دستی ہو گی ہم نے ملزمان کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا مانگی ہے مجھے اپنی بیٹی نورمقدم پرمکمل یقین ہے وہ نیک لڑکی تھی وہ کسی غلط چیزمیں ملوث نہیں تھی سی سی ٹی وی سے بھی ثابت ہوا کہ نور مقدم کو یرغمال بنا کر رکھا گیا ،ہمیں عدالت پر بھروسہ ہے، ہمیں امید ہے کہ انصاف ملے گا،جو ظلم ہوا اسکی سب کو سزائیں ملیں گی،
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا آج فیصلہ سنانے کا وقت طے کردیا آج دن ڈیڑھ بجے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کیس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ،وکلا عدالت پہنچ گئے، تھیراپی ورکس ملازمین بھی عدالت پیش ہوئے عدالت نے تھیراپی ورکس ملازمین کی حاضری لگائی عملے نے تھراپی ورکس کے وکلا اور ملازمین کو فیصلے کے وقت سے آگاہ کیا،جج عطا ربانی نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ ڈیڑھ بجے سنایا جائیگا،
دو روز قبل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،نورمقدم قتل کیس کا سپیڈی ٹرائل 4 ماہ 8 دن جاری رہا,کیس میں 19 گواہان کے بیان قلمبند ہوئے ،اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں 20 جولائی 2021 کو نورمقدم کو قتل کیا گیا تھا نور مقدم قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکلاء شاہ خاور،نثار اصغر اور بابر حیات سمور نے دلائل مکمل کر لیے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کی استدعا کی تھی
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا
بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان
نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا ایک اور ڈرامہ،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو آج عدالت کیسے پیش کیا گیا؟
نور مقدم قتل کیس، ڈاکٹرز کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا
نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے قتل کے الزام سے صاف انکار کردیا
نور مقدم قتل کیس،سفاک ملزم مکر گیا،عدالت جمع کروایا گیا بیان باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا
نور مقدم قتل کیس۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں
https://baaghitv.com/kis-noor-muqaddam-qatal-case-faisla-aaj-sunaya-jaye-ga/