نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند

0
55

نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی

جج نے کہا کہ اسٹیٹ کونسل معاونت کرنے کے لیے ہوتا ہے،جونیئر وکیل نے کہا کہ ہم ٹرائل کو زیر التوا نہیں رکھنا چاہتے، جج نے ہدایت کی کہ وقت بچائیں اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو کمرہ عدالت میں بلا لیں، سیشن کورٹ اسلام آباد میں نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کر لیا گیا ،نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کرسی پر بیٹھا کر عدالت پیش کیا گیا۔

افسر نے کہا کہ 20 جولائی کو قتل کی اطلاع ملی موقع واردات پر پہنچا تو مدعی مقدمہ پولیس سمیت موجود تھے، گھر میں مقتولہ کی لاش سر تن سے جدا کمرے میں پڑی تھی اور آلہ قتل سمیت لاش برآمد کرکے اسپتال بھیجا گیا مدعی مقدمہ نے اپنے بچوں کی عمر سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا کہا کہ نور کو کبھی ظاہر کے گھر جانے سے نہیں روکا نور اور ظاہر جعفر دونوں یونیورسٹی فیلو تھے مدعی وکلا کی جانب سے سوال ڈارپ کر دیئے گئے ،

مرکزی ملزم کی بیماری کے باعث تاخیر سے پیش کرنے پر وکلا کی بار بار مداخلت پر جج عطا ربانی بولے جیل حکام کو ملزم کے چیک اپ کیلئے لکھ دیا گیا ہے عدالت نے مرکزی ملزم کے وکیل کے بیان پر جرح مکمل کرکے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی گئی ،تھراپی ورک نے سیشن کورٹ سے پرائیویٹ کمپلینٹ خارج ہونے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے ،اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ جس اسٹیٹ کونسل نے کیس میں پیش ہونا تھا اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ اسٹیٹ کونسل تیاری کرکے آتے ہیں التوا نہیں مانگتے ،عدالت نے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیشن کورٹ نے ہماری درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے ،

پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے چالان میں تھراپی ورک بارے کہا گیا ہے کہ ملزم نے کہا تھراپی ورکس کے امجد محمود کے ساتھ غلط فہمی میں جھگڑا ہوا تھراپی ورکس ملازمین نے شہادت ضائع کرنے کی کوشش کی، تھراپی ورک کے زخمی ملازم نے وقوعہ کا اندراج بھی نہیں کرایا،میڈیکل سلپ میں روڈ ایکسیڈنٹ درج کرایا ڈی وی آر میں محفوظ شدہ تصاویر اور فنگر پرنٹس بھی ملزم کے ہی ہیں،

نورمقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے مالک اور وکیل نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے اپنی صفائیان پیش کیں، تھراپی ورک کے مالک کا کہنا تھا کہ ظاہرجعفر جب 2013 میں ہمارے پاس آیا تب اسے کوئی بیماری نہیں تھی تھراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور کا کہنا تھا کہ ظاہرجعفرکو بطور شراب نوشی کا مریض مجھے ریفر کیا گیا تھا،میں نے کہا شراب نوشی کی عادت ہے تو ظاہرجعفر کو اسپتال میں داخل کرایا جائے،تھراپی ورکس کرائم سین نہیں بلکہ ایک میڈیکل سین سمجھ کر گیا تھا، ہمیں انویسٹی گیشن آفیسر نے جھوٹ بول کر بیان لینے کے لیے بلایا تھراپی ورکس کے پاس تمام کال ریکارڈ ہے میں نے ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،ذاکرجعفر نے کہا شاید شراب زیادہ پی لی ہوگی اس لیے قتل ہو گیا، ذاکرجعفر کا ری ایکشن معمولی تھا،ایسی خبر اگر کسی والد کو بتائی جائے تو ٹانگیں کانپ جانی چاہئیں،اپنی فیلڈ میں زیادہ تجربہ کار ہوں جو کیس بن گیا یہ میرے گمان بھی نہیں تھا،پولیس کا چالان 173 کا نہیں تھا، اب آ گیا ہے،میری اپنی 2بیٹیاں ہیں، ہمیں بچی کا بہت دکھ ہوا،ہم یہاں پیسہ بنانے نہیں آئے کام کرنے آئے ہیں،

وکیل محمد شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ تھراپی ورکس نے تمام بیان پولیس کو لکھ کر دے دیئے ہیں،ہمارے کسی بھی بیان پر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا موقع سے 14 ثبوت لیے گئے جوکہ فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں،ہم نے کوئی ثبوت مٹانے کی کوشش نہیں کی جس کے الزامات لگ رہے،کیس میں پولیس کا رویہ مثبت نہیں،پولیس کو دیکھتے ہی ظاہرجعفر نے ڈرامہ شروع کردیا تھا لیکن اس سے قبل وہ نارمل تھا

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان

Leave a reply