عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ مشکل میں پاکستان کا ہاتھ تھامے ، انتونیو گوتریس

0
71

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی

وزیراعظم شہبازشریف ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے انتونیوگوتریس کا استقبال کیا وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی یواین وفد کا استقبال کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،انتونیوگوتریس اور وفد پاکستان سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے متاثرین کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا مگر بحالی کا بڑ اچیلنج اب بھی موجود ہے سیلاب سے متاثرین کے لیے مختلف ممالک سے امدادپر ان کےشکرگزار ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہمیں فنڈنگ کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت پاک فوج کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے،یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مواصلاتی نظام کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستانی نہیں لیکن پاکستانیوں کے جزبات کو سمجھتے ہیں سیکریٹری جنرل ایسے وقت آئے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے عالمی برادی کو سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار غریب ممالک کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہوگا سیلاب سے متاثرین کے لیے مختلف ممالک سے امدادپر ان کےشکرگزار ہیں،

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی این ایف آر سی سی آمد ہوئی ہے ،ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلوں کے زیر اثر ہے پاکستان میں پہلے سے ہی آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے مہنگائی ہے پاکستان اس وقت مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے،مشکل وقت میں بین الاقوامی کمیونٹی کو پاکستان کا سہارا بننا چاہیے،پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، پاکستان میں سیلاب سے جی ڈی پی میں 3 فیصد کمی کا امکان ہے پاکستان میں سیلاب سے ذخیرہ اجناس کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا پہاڑی علاقوں سے سیلابی ریلوں نے میدانی علاقوں کا رخ کیا،

این ایف آر سی سی میں سیلاب سے نقصانات اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی ، جس میں کہا گیا کہ سندھ کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہواہے،اس وقت پاکستان کے ایک تہائی حصے کوسیلاب کا سامنا ہے سیلاب سے مجموعی طور پر 30بلین ڈالر سے زائد نقصان ہوا،سندھ میں ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے،سیلاب سے 40 لاکھ ایکڑ اراضی فصلوں کو نقصان پہنچا آج کالام کا راستہ بحال کر دیا گیا ،ملک کے کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں،بلوچستان کے 4 اضلاع میں اب بھی پانی موجود ہے، سندھ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،سندھ کے بیشتر علاقے سیلاب کی زد میں ہیںروجھان میں ابھی بھی پانی کھڑا ہے،سیلاب متاثرین کے ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، 25ستمبر سے پھر بارش کی پیشگوئی ہے ،معاملے کو غور سے دیکھ رہےہیں،

یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے اجنبی نہیں ہوں،پاکستان سے شناسائی طویل عرصے سے ہے پاکستان اوراس کےعوام میرے دل کے قریب ہیں، پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں،قدرتی آفات کو روکا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کے ساتھ مزاحمت کی جاسکتی ہے،پاکستان میں پاک فوج ،متعلقہ ادارے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرم ہیں،پاکستان وہ ملک ہے جس نے لاکھوں مہاجرین کو پناہ دی ہوئی ہے پاکستان میرے دل کے قریب ہے ، متاثرین کے لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں،ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں بھرپور مدد کریں سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،متاثرین کو ریلیف فراہمی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے،اقوام متحدہ پاکستان کی اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی،پاکستان میں بلاشبہ صورتحال سنگین ہے ،بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے،اگر آج پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے تو کل کوئی اورملک ہوگا ،ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے عالمی برادری کو موبالائز کرنے کےلیے ہرممکن تعاون کریں گے،عالمی برادری سے اپیل کرتاہوں کہ مشکل میں پاکستان کا ہاتھ تھامے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل ایسے موقع پر دورہ کر رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، ان کے دورہ سے دنیا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سےبہتر طور پر آگاہ ہو سکے گی مشکل گھڑی میں یک جہتی کے اظہار کے لئے پاکستان آمد پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کے دورہ پاکستان سے سیلاب متاثرین کے مسائل اور مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاکھوں متاثرہ لوگوں کے لیے حکومت کی بچائو اور امدادی کوششوں کی حمایت میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے کام کی نگرانی کریں گے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بارے میں عالمی بیداری کو مزید فروغ دے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ دورہ 33 ملین متاثرہ پاکستانیوں کی انسانی اور دیگر ضروریات کے لیے ہم آہنگ اور مربوط بین الاقوامی ردعمل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے فلڈ ریسپانس پلان کی فنڈنگ کے لیے 160 ملین امریکی ڈالر کی اقوام متحدہ کی “فلیش اپیل” کی 30 اگست کو اسلام آباد اور جنیوا میں بیک وقت منعقد ہونے والے لانچنگ تقریب میں ایک طاقتور ویڈیو پیغام میں فعال طور پر حمایت کی۔ ماہرین اس دورے کو سراہا رہے ہیں اور اس کامایابی کا کریڈت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہترین خارجہ پالیسی کو قرار دے رہے ہیں.

 

Leave a reply