اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکیر کی پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کے ساتھ ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے آنے والے صدر محترم ولکن بوزکیر کی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر بات چیت کی گئی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے سیکرٹری جنرل کو کشمیر پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر ولکن بوزکیر کا تعلق ترکی سے ہے اور وہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں،
حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدروولکن بوزکرکی ملاقات ہوئی ہے
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تاریخی 75 ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر مسٹر بوزکیر کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران ، وزیر اعظم عمران خان نے پی جی اے کے منتخب افراد کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ، یہ وہ مسئلہ ہے جو سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں تھا۔