کراچی طیارہ حادثہ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین کی ٹیم نے نعشوں کی شناخت کا کام شروع کردیا

کراچی طیارہ حادثہ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین کی ٹیم نے نعشوں کی شناخت کا کام شروع کردیا

باغی ٹی وی وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ یو ایچ ایس کی ٹیم کو این ڈی ایم اے کی جانب سے اختیارات دیے گئے ہیں ÷ٹیم جان بحق ہونے والے آخری فرد کی شناخت تک کراچی میں رہے گی،نعشوں کی شناخت ان افراد کی میڈیکل ہسٹری خصوصا ڈینٹل ہسٹری سے ممکن ہے، جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اپیل ہے کہ وہ اس حوالےسے یو ایچ ایس کی مدد کریں،

جان بحق ہونے والوں کی میڈیکل اور ڈینٹل ہسٹری کی اطلاع ڈیزاسٹر ایکسپرٹ ڈاکٹر خرم شہزاد کو فون نمبر 03319648318 پر دی جاسکتی ہے، حویلیاں طیارہ حادثہ میں جان بحق ہونے والے جنید جمشید کی نعش کی شناخت بھی ان کے دانتوں کے علاج کی ہسٹری سے ہوئی تھی،اس حوالےسے سری لنکن فرانزک اوڈنٹولوجسٹ ڈاکٹر گیانی وراتنا سے رابطے میں ہیں، ضرورت پڑنے پر ریڈ کراس کے ڈیزاسٹر وکٹم آڈنٹیفیکیشن یونٹ کے ماہرین سے بھی مدد لے سکتے ہیں، اس دکھ کی گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،
اس سلسلے میں 97 جاں‌بحق افراد میں سے 42 افراد کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا . جبکہ 55 افرد ابھی باقی ہیں.

Comments are closed.