روس:فیکٹری میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک

روس کے یاروسلاول ریجن میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
روسی حکام کے مطابق آتشزدگی فیکٹری میں ہوئی، جس کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں،روسی وزارت برائےہنگامی حالات نےبتایا کہ آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہےاور امدادی اہلکا ر ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں،جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے-
علاقائی گورنر میخائل یورائیف نے ٹیلی گرام پرجاری بیان میں بتایاکہ آتشزدگی کے بعد پیریسلاول زالیسکی ضلع میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 100 سے زائد اہلکار اور 40 امدادی و فائر فائٹنگ گاڑیاں اور دیگر آلات موقع پر بھیجے گئے تھے۔ حکام واقعے کے بعد ملبہ صاف کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں





