Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آپریشن ردالفتنہ 3: چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

Pakistan Intensifies Nationwide Counterterrorism Operations; Key Militants Killed Across KP, Balochistan | Baaghi TV

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے نوکچہ میں ایک خالی واٹر باؤزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔


https://x.com/S_SajidOfficial/status/2104597728005394613?s=20


سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد این 40 شاہراہ کے مختلف مقامات پر آتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ اس سے قبل 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہند وستان کے 11 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔


سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔