جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خواتین اپنی تصاویر کسی سے شیئر نہ کریں،محسن نقوی کا مشورہ

mohsin naqvi is
مصنف:

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنی تصاویر اور ویڈیوز دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں، کیونکہ ملزمان ان تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے دفتر میں عوامی مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے ماؤں اور بہنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تصاویر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم سے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں بچیوں کو ہراساں کرنے کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔ اس حوالے سے بچیوں اور عام شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مہم بھی شروع کی جا رہی ہے۔محسن نقوی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اگر کوئی شخص آن لائن پیسوں کا مطالبہ کرے تو ہرگز رقم منتقل نہ کریں۔ اسی طرح اگر کوئی شخص بیماری کا بہانہ بنا کر پیسے مانگے تو بھی تصدیق کیے بغیر رقم نہ بھیجیں۔


وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پنجاب بھر میں این سی سی آئی اے کے پاس 61 افراد موجود ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سائلین کے مسائل حل کرنے کے لیے ادارے میں مطلوبہ افرادی قوت پوری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے کئی اہم مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ سائبر پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کرکے مضبوط بنایا جائے گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا، خواہ وہ سرکاری ملازم ہو یا کوئی اور، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔