جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈھائی سال پہلے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا لیا گیا


صادق آباد میں تھانہ بھونگ پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں خصوصی دستے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی عائشہ جاوید کو بازیاب کرالیا۔

ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق لڑکی کو اگست 2024 میں بستی امانت علی سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے مسلسل کوششیں کررہی تھی۔

ڈی پی او کے مطابق کارروائی کے دوران اغوا کار فرار ہوگئے، جن کی تلاش میں پولیس کا تعاقب جاری ہے۔ علاقے میں اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے بھاری نفری کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔