جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد میں مین ہیٹن جیسا جدید ترین شہر بسانے کا اعلان


وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں مین ہیٹن جیسا جدید ترین شہر بسانے کا بڑا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں سعودی پاک رئیل اسٹیٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں مین ہیٹن جیسا ایک جدید شہر بنانے جا رہے ہیں، یہ شہر پرائم منسٹر ہاؤس کے بالکل عقب میں ہوگا، دسمبر میں اس نئے شہر کے انتہائی قیمتی پلاٹس کی نیلامی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ قیمتی پلاٹس سرمایہ کاروں کو شاپنگ مالز اور رہائشی کمپلیکسز کےلیے بلا معاوضہ دیے جائیں گے تاہم دو بنیادی شرائط ہونگی۔ 3 سال کے اندر منصوبے کی تکمیل یقینی بنانی ہوگی اور ہر عمارت کی اونچائی 600 فٹ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے تمام معاملات ون ونڈو نظام کے تحت نمٹائے جائیں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ سعودی عرب سے بھی اچھے سرمایہ کار آئیں گے، اس سے سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیدا ہوں گے۔