مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا
مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور اور باجوڑ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید مرکزی مسلم لیگ کے تین کارکنان کی لاہور،اسلام آباد، کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، مختلف شہروں میں نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور مرحوم چوہدری محمد سرور کی خدمت کو خراج تحسین پیش کیا
جامع مسجد الرحیم مرکز باغبانپورہ لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے چوہدری محمد سرور کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی، تقویٰ اسلامک سنٹر جوہر ٹاؤن میں چوہدری محمد سرور کی غائبانہ نمازِ جناز کی امامت جوائنٹ سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ قاری محمد یعقوب شیخ نے کی۔اسلام آباد میں جامع مسجد قباآئی ایٹ مرکز میں غائبانہ نماز جنازہ حافظ محمد مسعود نے پڑھائی،مرکزی مسلم لیگ پشاور کے زیرِ اہتمام جامع مسجد و مرکز خیبر، پشاور میں چودھری محمد سرورؒ کی غائبانہ نمازِ جنازہ محمد اشفاق خان نے پڑھائی، کوئٹہ میں غائبانہ نمازجنازہ کی امامت مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر عقیل لغاری نے کی،کراچی میں صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے جامع مسجد محمدی لائنز ایریا میں چوہدری محمد سرور کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی،راولپنڈی میں مرکزی مسلم لیگ کے رہنما احسان اللہ منصور،جہانیاں میں سردار اجمل چانڈیہ نے غائبانہ نماز جنازہ کی امامت کی، مظفرگڑھ، ملتان، شورکوٹ ،بہاولپور، خانیوال، راولپنڈی،رحیم یار خان ،شیخوپورہ ،ہالا،وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہانیاں، جھنگ، ملکہ ہانس، و دیگر شہروں میں بھی چوہدری محمد سرور کی غائبانہ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے،شرکاء نے مرحوم کی دینی و جماعتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی،مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرورکی جماعت کے لئے عظیم الشان خدمات تھیں،کارکنان کے ساتھ ہمدردی،خدمت خلق کا جذبے سے سرشار تھے، دل افسردہ ہیں، رب سے انکی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں





