Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کترینہ کیف پر تنقید،علی ظفر نے سوشل میڈیاصارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا


 پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اداکارہ کترینہ کیف کے ماں بننے کے بعد بڑھتے وزن پر سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا-


علی ظفر نے کترینہ کیف پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ مردوں کی یہ سوچ کیوں ہے کہ وہ خواتین کے ماضی اور موجودہ حلیے کا موازنہ کریں؟


علی ظفر نے کترینہ کیف کے وزن پر ہونے والی تنقید کی مذمت کی اور کہا کہ ایک ماں بننے کے بعد عورت کے جسم میں تبدیلیاں آنا فطری عمل ہےماں بننے کا سفر ایک عورت کے لیے بہت خوبصورت اور مشکل ہوتا ہے، بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کے جسم میں ہارمونل اور طبعی تبدیلیاں آتی ہیں، جن کا احترام کیا جانا چاہیے-


علی ظفر نے کہا ہے کہ میں یہ بات اس لیے نہیں کر رہا کہ خود کو اس معاملے میں کوئی بڑا ماہر سمجھتا ہوں بلکہ اس لیے کہ ہم سب کو اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر مردوں کو اپنے رویوں کا جائزہ لے کر ضروری اصلاح کرنی چاہیے،مرد اکثر خواتین سے ان کی زندگی اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے سے قائم معیار پر پورا اترنے کی توقع رکھتے ہیں، جو لوگوں کو دیکھنے کا درست طریقہ نہیں۔


https://www.instagram.com/reels/DdWV23vuwFy/


علی ظفر نے کہا ہے کہ ہر شخص اپنی زندگی میں کسی نہ کسی جدوجہد سے گزر رہا ہے، اس لیے ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے، قبول کر نے، سراہنے اور مثبت رہنے کی کوشش کرنی چاہیے،گلوکار نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں میں نے بھی لوگوں کی ظاہری شکل کی بنیا د پر تنقید کی ہے، جس پر مجھے فخر نہیں، مردوں کو اپنے اندر جھانک کر یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ ایسے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، یہ کترینہ کی زندگی ہے، انہیں اپنی زندگی جینے دی جائے، لوگوں کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے، انہیں اپنی زندگی پر توجہ دینی چاہیے کیو نکہ زندگی مختصر ہے اور خوش رہنا چاہیے۔


واضح رہے کہ کترینہ کیف کو حالیہ دنوں میں ماں بننے کے بعد وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہےعلی ظفر کے اس بیان کو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بہت سراہا گیا،علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011ء میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے-