Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت


لاہور: محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے کی گئی باقاعدہ انکوائری میں سابق خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی کے خلاف مالی بدعنوانی، خرد برد، فراڈ، جعلسازی اور مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں-


ترجمان محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق سابق خطیب داتا دربار کےخلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، مفتی رمضان سیالوی پر 5 سال تک لاہور اور مضافاتی علاقوں میں تعیناتی پرپابندی عائد کردی گئی ہےمفتی رمضان سیالوی کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی گئی، ان سے 26 لاکھ 58 ہزاروپے سے زائد کی ریکوری کا حکم بھی دیا گیا ہے۔


ترجمان محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق مفتی رمضان سیالوی کی 5 سال کے لیے بی ایس 19 سے بی ایس 18 میں تنزلی کر دی گئی ہے، اور مفتی رمضان کو زونل خطیب اوقاف ڈیرہ غازی خان تعینات کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے،  لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ان کی 5 سال تک تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے,فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مفتی رمضان سیالوی کو مستقبل میں کسی بڑی در گاہ یا اس سے ملحقہ مسجد میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔