Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لکھنو جانیوالی بھارتی پرواز پر آسمانی بجلی گر گئی


پٹنہ سے لکھنؤ جانے والی بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو خراب موسم کے دوران تقریباً 17 ہزار فٹ کی بلندی پر آسمانی بجلی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث طیارے کی ناک کو نقصان پہنچا۔


بھارتی پرواز نے بدھ کے روز واقعے کے بعد لکھنؤ کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیار ے میں 104 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جو تمام محفوظ رہے،آسمانی بجلی گرنے سے طیا رے کی ناک پر موجود ریڈوم کو نقصان پہنچا،لینڈنگ کےدوران طیارے کو ژالہ باری سمیت خراب مو سمی حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔


واقعے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور ضروری مرمت اور متعلقہ حکام سے کلیئرنس ملنے کے بعد ہی اسے دوبارہ آپریشن میں شامل کیا جائے گا،بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔