عطا تارڑ کا دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑنے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔انہوں نے قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین اور علماء کرام سے ملاقات میں قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔۔
ملاقات میں ملک میں امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، قومی پیغام امن کمیٹی قیام امن، مذہبی ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات قومی پیغام امن کمیٹی کے ذریعے امن و استحکام کا پیغام عوام تک پہنچا رہی ہے۔قومی پیغام امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے علماء کرام نے قیام امن اور قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔اراکین قومی پیغام امن کمیٹی اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین نے دارلعلوم حقانیہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ وزیر اطلاعات اور قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین نے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی، مولانا حامد الحق حقانی اور مولانا سمیع الحق شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔





