عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے-
ملک میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ، 38 ہزار، 136 روپے کا ہو گیا ہے،جب کہ 10 گرام سونا 10 ہزار 973 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 128 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے،اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 325 روپے کم ہو کر 6 ہزار 578 روپے ہو گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا-
مزید پڑھیں






