Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایتھنز میں گیس دھماکے سے عنارت منہدم،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک


یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے تاریخی علاقے پلاکا میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 2 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے سے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں 4 امریکی سیاح، ایک برطانوی شہری اور اس کی یونانی اہلیہ شامل ہیں۔


بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دھماکا جمعہ کی صبح ایتھنز کے سیاحتی علاقے پلاکا میں ہوا، جو تاریخی مقام ایکروپولس کے قریب واقع ہے, دھماکے کی شدت سے عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی جبکہ قریبی عمارتوں، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے 4 امریکی شہری عمارت کی پہلی منزل پر کرائے کے اپارٹمنٹ میں مقیم تھے اور واقعے کے چند گھنٹے بعد انہیں امریکا واپس روانہ ہونا تھا, دوسری منزل پر ایک برطانوی شخص اور اس کی یونانی اہلیہ رہائش پذیر تھے، جو دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔


https://x.com/RT_com/status/2103971112291856863?s=20


دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 24 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن جاری رکھا۔ تقریباً 30 فائر فائٹرز نے خصوصی کیمروں، آواز کا سراغ لگانے والے آلات اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کی۔


حکام کے مطابق واقعے میں کم از کم 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں قریبی عمارت میں موجود 2 خواتین شامل ہیں۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرایا گیا۔


ایتھنز کے میئر حارث دوقاس نے دھماکے کو انتہائی بڑا سانحہ قرار دیا ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عمارت میں گیس لیکیج دھما کے کی وجہ بنی، تاہم پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔