وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ آمد

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے مبینہ رنجش کے باوجود ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔
علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے تو علی امین گنڈاپور نے خود ان کا استقبال کیا, دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے درمیان اختلافات اور رنجش کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔
ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور درازندہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے,دونوں رہنماؤں نے اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ڈاکٹروں سے ز خمیوں کی صحت اور انہیں فراہم کیے جانے والے علاج معالجے کے بارے میں بریفنگ لی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں, وز یراعلیٰ سہیل آفریدی کچھ دیر بعد علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے، جس میں اہم امور پر بات کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں





