Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس: عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم

anmol-pinki

کراچی کی مقامی عدالت نے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے کیسز میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآ مدگی کے کیسز کی سماعت ہوئی دوران سماعت جیل حکام کی جانب سے ملزمہ اور اس کے شریک ملزما ن کو آج ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر لازمی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔


عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی ذاتی حاضری بھی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کی عدالت میں حاضری لازمی ہے، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کی نقول فراہم کرنا ممکن نہیں۔


عدالت نے مقدمے کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔


پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کو رواں سال گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمہ انمول پنکی پر بڑے پیمانے پر منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا الزام ہے ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات درج کیے گئے تھے-