Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امارات نے فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کر لیا، اسرائیلی میڈیا


پائلٹ کو چاقو مارنے کے بعد۔"فلائی دبئی" طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کے بارے میں اسرائیلی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں-


امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس (CBS) نے تحقیقات سے واقف ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دبئی سے تل ابیب جانے والے "فلائی دبئی" ایئر لائن کے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش غالباً ایک تنہا شخص نے کی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، طیارے کے کپتان اور متعدد مسافروں کے بیانات کے مطابق، کو-پائلٹ ہمام الحمامی نے اس وقت طیارے کے کپتان کو چاقو مارا اور طیارے کو گرانے کی کوشش کی جب پرواز اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہو رہی تھی۔

کپتان سمیت متسار (Smeet Matsar) نے مزاحمت کرتے ہوئے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں کامیابی حاصل کر لی، جس کے بعد متعدد مسافروں اور فلائی دبئی کے عملے کے ارکان نے حملہ آور کو قابو کر لیا کو پائلٹ کو حراست میں لے کر تحیقات شروع کر دیں تھیں-


اب امارات نے حال ہی میں اسرائیل جانے والی پروازمیں پیش آنیوالے واقعے پر فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا۔


اسرائیلی میڈیا کے ایک ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اس شریک پائلٹ کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کر رہا ہے-


 اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلائی دبئی کے طیارے کو مبینہ طور پر گرانے کی کوشش کرنے والے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے ایک سینئر اماراتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ابو ظبی طیارے میں سوار تمام افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کے الزام میں حمام الحَمّامی کو ممکنہ طور پر سخت ترین سزا دی جائے گی۔


دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے امارات پہنچ گئے۔