فیفا کی عالمی رینکنگ جاری، پاکستان کی ایک درجہ ترقی

مصنف:
فیفا ورلڈ مینز ٹیم رینکنگ میں پاکستانی فٹبال ٹیم نے ایک درجہ ترقی کرلی-
پاکستان فیفا کی عالمی رینکنگ میں 197ویں نمبر پر آگیا جب کہ ورلڈ چیمپئن اسپین کی فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے،ارجنٹائن دوسری، فرانس تیسری اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
ادھر پرتگال 2 درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگیا، برازیل ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر اور مراکش بھی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا جبکہ سوئٹزرلینڈ 2 درجے ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر آگیا جب کہ جرمنی 13ویں اور کروشیا 14ویں نمبر پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں





