آپریشن ردالفتنہ 3:خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنش بیسڈ کارروائی کرکے میر علی اور گردو نواح میں فتنہ الخوارج کےٹھکانوں کو تباہ کر دیا، اس کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی فتنہ الہندوستا ن کے ہلاک دہشتگرد سےموٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا -
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو درستگی سے تباہ کر دیا، سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی جانب سے میر علی بازار کے قریب راشن کے ٹرک کو روکنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی ،سیکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پر عزم ہیں-
https://x.com/PTVNewsOfficial/status/2105149507180871753?s=20
صدرِ مملکت آصف زرداری نے میر علی میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا کہاکہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری قابلِ فخر ہے، دہشتگردی کے خلاف کارروائیا ں جاری رہیں گی، دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف میرعلی میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو سرا ہتےہوئےکہا کہ فتنہ الہندوستان کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں،ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جار ی رہے گی، امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں





