Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارت: دلی کے پارک میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، احتجاجی مظاہروں میں شدت


بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے پارک میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


دارالحکومت دہلی میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے احتجاج میں شدت آ گئی ہے۔ یہ مظاہرہ جنوبی دہلی کے ’آستھا کنج پارک‘ میں ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد کیا جا رہا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئے روز لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے پیش نظر احتجاج میں حصہ لینے کے لیے بڑی تعداد میں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے پولیس نے کئی مقامات پر طلبہ کو گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔


https://x.com/nidhileo/status/2104843212775096570?s=20


طلبہ کا کہنا ہے کہ دہلی میں خواتین کو محفوظ ماحول میسر ہونا چاہیے مظاہرین نے سکیورٹی اقدامات کے طور پر سڑکوں پر ناکافی روشنی، سی سی ٹی وی (CCTV) اور پولیس گشت پر سوالات اٹھائے ہیں اور عوامی مقامات پر تحفظ کے مزید سخت انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔


نئی دلی میں خواتین سے زیادتی کے واقعات بڑھنے پر مبصرین ایک بار پھر دلی کو 'ریپ کیپیٹل آف انڈیا' کہنے لگے ہیں۔