خوبصورتی کے لیے مندر میں دعائیں مانگتی تھی،بھارتی اداکارہ جیسمین بھاسن

بھارتی اداکارہ جیسمین بھاسن نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں رنگت اور ظاہری شکل پر تنقید کے باعث وہ احساسِ کمتری کا شکار ہو گئی تھیں اور اپنی خوبصورتی کے لیے مندر میں دعائیں مانگا کرتی تھیں۔
جیسمین بھاسن نے حال ہی میں جے مدان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اکثر یہ سننے کو ملتا تھا کہ ان کی رنگت سانولی ہے۔ اس کے علاوہ جلد پر کیل مہاسوں اور دبلی پتلی جسامت کی وجہ سے بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس سے وہ دلبرداشتہ رہتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق بچپن میں ان کے والد انہیں راجستھان میں واقع بیجاسن ماتا مندر لے گئے تھے، جہاں انہوں نے کئی سیڑھیاں چڑھ کر خصوصی دعا کی کہ خدا انہیں اتنا خوبصورت بنا دے کہ ایک دن لوگ ان سے ملنے کی خواہش کریں۔جیسمین بھاسن نے بتایا کہ وہ اکثر صرف یہی دعا مانگنے کے لیے مندر جایا کرتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بہت معصوم بچی تھیں اور ان کی دعا میں خلوص تھا، اسی لیے انہیں یقین تھا کہ ان کی خواہش ضرور پوری ہوگی۔
پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ تمام مذاہب پر یقین رکھتی ہیں اور ہر مذہب کا احترام کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں





