اخبار میں شادی کا جعلی اشتہار دے کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

مصنف:
فیصل آباد میں اخبار میں شادی کا جعلی اشتہار دے کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ثروت حسین کے خلاف 2020 سے 2026 کے دوران 8 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ملزم اپنی بیوہ بہن کے لیے اخبار میں رشتے کا اشتہار دیتا اور واٹس ایپ پر لڑکی کی تصویر بھیج کر شادی کے خواہش مند افراد کو ملاقات کے لیے بلاتا تھا۔
ملزم نکاح کے لیے آنے والے امیدوار کو تحائف سمیت بلاتا اور اس کا سامان لے کر فرار ہوجاتا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے چوری کے بعد نوسربازی کا راستہ اختیار کیا۔ اس کے خلاف پہلے چوری اور ڈکیتی کے 6 مقدمات درج تھے، جبکہ شادی کے نام پر نوسربازی کے 2 مقدمات بھی درج ہیں۔
مزید پڑھیں





