گوادر: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

مصنف:
گوادر: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد جہنم واصل
گوادر: سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کی جانب سے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ابتدائی طور پر 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جبکہ گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود مزید 4 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد اردگرد کے علاقے کو ممکنہ طور پر نصب کیے گئے دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) سے محفوظ بنانا ہے۔





