فائیو جی کا مطلب کیا ہے؟ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی جواب نہ دے سکیں

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پینل آف چیئرپرسن عبدالقادر پٹیل نے پارلیمانی سیکرٹری کا امتحان لے لیا۔ وقفہ سوالات کے دوران پریذائیڈنگ افسر عبدالقادر پٹیل نے پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سے فائیو جی کا مطلب پوچھ لیا۔ سبین غوری اچانک سوال سے گڑبڑا گئیں اور مطلب نہ بتا سکیں۔
سبین غوری نے کہا کہ مطلب ابھی ذہن میں نہیں آرہا، صرف 24 شہروں میں 5 جی کی سروس دی جارہی ہے، انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا، باقی شہروں میں فراہمی کیلئے سروسز بہتر بنائی جارہی ہیں۔
پیپلزپارٹی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے جملہ کسا کہ اگر سبین غوری صاحبہ کو مطلب نہیں پتہ تو ہمارے ساتھ آکر بیٹھ جائیں ہم سمجھا دیں گے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کیا فور جی انتقال کرگیا ہے جو فائیو جی لائی گئی ہے؟ پریزائیڈنگ افسر اور اراکین کی انٹرنیٹ سروسز کی سست روی کی شکایات کی، اراکین اسمبلی نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے تب سے انٹر نیٹ سروسز متاثر ہیں۔
مزید پڑھیں





