جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور میں بسنت 12، 13 اور 14 مارچ کو منانے کا حکومتی اعلان

چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3 فٹ حفاظتی دیوار کی تعمیر 31 دسمبر 2026 تک لازمی قرار

kite
مصنف:

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت منانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔


اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ احمد جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں محفوظ بسنت کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری داخلہ احمد جاوید نے ہدایت کی کہ شہر میں کسی بھی غیر محفوظ چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر 2026 سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3 فٹ بلند حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازمی ہوگا، جبکہ اجازت یافتہ مقامات پر چھتوں کی مرمت بھی کروائی جائے۔احمد جاوید کے مطابق ڈپٹی کمشنرز پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروائیں گے۔ عمارت کی حالت غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں ڈپٹی کمشنر وہاں پتنگ بازی پر پابندی عائد کریں گے۔ پتنگ بازی کے لیے استعمال ہونے والی چھت کی پائیداری کی ذمہ داری مالک مکان پر ہوگی۔سیکرٹری داخلہ نے مزید کہا کہ چھت کے قریب بجلی کی تاریں موجود ہونے کی صورت میں عمارت کے مالکان انہیں محفوظ بنانے کے پابند ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنرز پتنگ اور ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت کی مقررہ حدود کے مطابق نگرانی بھی یقینی بنائیں گے۔