ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیرِ خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

مصنف:

اسلام آباد: شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیرِ خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو 30ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔


وزارتِ خارجہ کے حکام نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس 14 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں۔