ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اینکر ربیعہ قتل کیس، ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مصنف:

راولپنڈی: اینکر ربیعہ احسن طاہر کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔


ملزم احسن طاہر کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئر سول جج کریمنل ڈویژن محمد نصر اللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے ملزم کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے استدعا جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید 4 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔عدالتی کارروائی کے بعد صدر بیرونی پولیس ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر روانہ ہوگئی۔