ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شمالی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

مصنف:

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 16 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے علی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 12 خوارج ہلاک ہوئے، جن میں 2 افغان باشندے بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے، جبکہ دتہ خیل میں بھی 2 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید حوالدار عصمت علی کا تعلق ضلع صوابی جبکہ شہید نائیک آفتاب علی کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔