بنوں میں فتنہ الخوارج کا کنگرپل چوکی پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

مصنف:
پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا کنگرپل چوکی پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشتگردوں نے بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر حملہ کیا، تاہم پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کلیئرنس آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی جی خیبر پختونخوا نے حملہ پسپا کرنے پر پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی جوانوں کی اعلیٰ تربیت اور جانبازی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے لیے خیبر پختونخوا کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، ان کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں





